نئی قیمتیں آ گئیں، مہنگائی عروج پر

Image Source: Geo News

جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے تب سےمہنگائی نے غریب کے گھر کا منہ دیکھ لیا ہے۔ غریبوں کو بہت کم ریلیف ملا ہے۔ جبکہ امیر کی امارت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ امیر تاجر ہیں سرمایہ کار ہیں۔ اور اس سرمایہ دارانہ نظام کے بندوں کے ہاتھ سوائے حسرت کے کچھ  نہیں آتا۔

Image Source: Express News

غائر عالم کا شعر ہے۔۔

تو نے دیکھا نہ ساتھ ہیرے کے

ایک مزدور کان سے نکلا

مزدور اگر ہیرے کی کان میں بھی کام کرے تو اسے صرف چند سو روپے ملتے ہیں جبکہ ہیرے کا اصل مالک اس ہیرے کو یمن کے بازاروں میں فروخت کرتا ہے اور اس سے بہترین سرمایہ حاصل کر کے غریب کے استحصال کے لیے مزید طاقتوار ہو جاتا ہے۔

اور پھر اس پر ہماری ملکی حالت پر رشک آتا ہے کہ ایسی حالت تو خدا کسی کی نہ کرے۔ قرضوں میں دبی ہوئی ہماری معیشت جب بھی سر اٹھانے لگتی ہے تو دنیا کے سارے سرمایہ دار مل کر اپنی چھڑی سے اسے سیدھا کرنے میں مصروف ہو جاتے ہیں۔

Image Source: Urdu News

قرضوں کا نظام بھی سود پر چلتا ہے جیسے وارث چاہ نے کہا تھا۔۔

دھی کھتری دی رہی کھتری تے، لیکھا ہو گیا ہے پہاڑ میاں

آج کی تازہ ترین اطلاعات میں مہنگائی نے ٖغریب عوام پر بجلی گرا دی ہے۔یوٹیلٹی سٹورز پر پھر سے مہنگائی کے طوفان نے شور مچا دیا۔گھی کی قیمت میں 96 روپے فی کلو تک اضافہ ہو گیا۔

 کوکنگ آئل کی قیمت 97 روپے فی لٹر بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی کا سیلاب آ گیا۔

 مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ہوش اڑا دینے والا اضافے کا  نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

مختلف کمپنیز کے گھی کی قیمتوں میں 96 روپے تک فی کلو اضافہ کی اطلاعات۔

 جبکہ مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل میں  97 روپے تک فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

 کارن کوکنگ آئل کی قیمت میں  370 روپے تک فی لٹر اضافہ کر دیا گیا۔

 کارن کوکنگ آئل کی قیمت 500 سے بڑھ کر 870 روپے فی لٹر ہوگئی۔

ٹی وائٹل کی 1.2 کلوگرام قیمت 40 روپے تک بڑھادی گئی، کسٹرڈ، کھیر سمیت مختلف سویٹ ڈش کے چھوٹے ڈبے 10 روپے تک مہنگے کر دیئے گئے۔

 فیس کریم کی 50 گرام قیمت میں 40 روپے تک کا اضافہ کیا گیا۔

 ٹشو ڈبہ 15 روپے اور ٹشو رول 5 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔

کالی مرچ کے ڈبے کی قیمت 10 روپے تک بڑھا دی گئی، چلی، گارلک کی قیمتوں میں بھی اضافہ صابن، ٹی مکس، کلینر کی قیمتیں بھی بڑھادی گئیں۔

Image Source: City42

Related posts

احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا