نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کا عقاب کے نشان پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ

جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت میں نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی نے عقاب کے نشان پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

استحکام پاکستان پارٹی نے الیکشن میں انتخابی نشان کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ہے، استحکام پاکستان پارٹی آئندہ انتخابات میں عقاب کے نشان پر میدان میں اترے گی، جبکہ پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے رواں ہفتے ہی الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی جائے گی۔اگرچہ اس جماعت میں غیر متوقع طور پر بہت سے سیاستدانوں نے شمولیت کا اعلان تو کردیا ہے مگر یہ جماعت ابھی تک میدان میں اتر کر کوئی جلسہ نہیں کرپائی -اور اس کو عوام کی جانب سے وہ پزیرائی نہیں ملی جس کا خیال کیا جارہا تھا –

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟