کل ترجمان آئی ایس پی آر نے تحریک انصاف اور عمران خان سے معافی مانگنے کی بات کی تو آج اس پر کپتان کا جواب سامنے آگیا -آج اڈیالہ جیل میں صحافیوں نے کپتان سے کل کی پریس کانفرنس کے حوالے سے عمران خان سے مختلف سوالات کیے -پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ایک سوال ’’کیا آپ 9مئی کے واقعات پر معافی مانگیں گے‘‘ کے جواب میں کہا ہے کہ میں کیوں معافی مانگوں، معافی تو مجھ سےمانگنی چاہئے، ان کا کہنا تھا کہ کل امریکہ میں لوگوں کی سزا کے حوالے سے بات ہوئی ،کیپٹل ہل میں سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزمان کی شناخت کرکے سزا دی گئی، یہاں تو سی سی ٹی وی فوٹیجز ہی غائب کردی گئیں۔
ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ اگر بات نہیں کرنا چاہتے تو نہ کریں، میں پاکستان کیلئے بات چیت کا کہہ رہا ہوں،مجھے کون سی ڈیل چاہئے یا میں کون سا بیرون ملک جانا چاہتا ہوں ۔
میں کیوں معافی مانگوں، معافی تو مجھ سےمانگنی چاہیے ؛عمران خان
24
previous post