میں کلا ہی کافی آں” کا دعویٰ کرنے والے نے اپنی بات سچ ثابت کردکھائی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ستارہ اس وقت شہرت اور مقبولیت کی بلندی پر ہے – وہ جو کہتے ہیں عوام اس پر لبیک کہ ڈالتی ہے پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ایک شخص نے ملک کے 3 صوبوں میں 7 حلقوں سے الیکشن لڑا اپنے ًجبوط ترین حریفوں کو 6 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے پاکستانی کی سیاست کا رنگ ہی تبدیل کردیا -عمران خان نے قومی اسمبلی کے 8حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں 6 میں کامیابی حاصل کرکے 2018 کے عام انتخابات میں 5 نشستیں جیتنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ۔

 

 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے قومی اسمبلی کے 7 حلقوں پشاور ،چار سدہ.مردان .ننکانہ صاحب .فیصل آباد اور کراچی کے ضمنی انتخابات میں عمران خان امیدوار تھے اور انہوں نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے انہوں نے ضمنی انتخابات میں 6 نشستوں پر فتح کے ساتھ ہی 2018 کے عام انتخابات میں 5 نشستیں جیتنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

عمران خان نے ضمنی انتخابات میں مردان، چارسدہ، پشاور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب اور این اے 239 کراچی سے کامیابی حاصل کی ہے، انھوں نے مولوی قاسم ÷عابد شیر علی ،ایمل ولی خان ،غلام احمد بلور ،شزرہ منصب اور سید نیر بخاری کو شکست دی جبکہ وہ حکیم بلوچ سے الیکشن ہار گئے جہاں انہیں این اے 237 ملیر پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے بانی و سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو بیک وقت 5 حلقوں سے الیکشن لڑ چکے ہیں، انہیں 4 میں فتح اور ایک پر شکست ہوئی تھی۔

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟