گزشتہ رات مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے ایک ٹی وی شو میں گندم خریداری کی ساری ذمہ داری نگران حکومت پر ڈال دی جس پر کاکڑ کا میٹر شارٹ ہوگیا ، اس کے بعد ہونے والی ملاقات میں � سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور لیگی رہنما حنیف عباسی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، اس دوران انوارالحق کاکڑ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی۔ سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کے مابین گندم اسکینڈل پر تلخ کلامی گزشتہ شب نجی ہوٹل میں ہوئی، انوارالحق کاکڑ نے لیگی رہنما سے کہا کہ کیا آپ مجھ گرفتار کرنے آئے ہو؟ جس پر حنیف عباسی نے کہا کہ میں نے پروگرام میں حق بیان کیا۔ حنیف عباسی نے کہا کہ میں قسم کھاتا ہوں تم چور ہو، تم نے گندم اسکینڈل میں پیسے کھائے ہیں۔
تاہم اس حوالے سے تردید بھی سامنے آرہی ہے کہ ایسا کچھ ہوا ہی نہیں بعض صحافیوں کے بقول انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ میڈیا میں اس بات چیت کو غلط انداز میں اور توڑ موڑ کر پیش کیا جارہا ہے جو حقائق کے مطابق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی پارلیمان میں ان کے ساتھی ہیں اور آج بھی ان سے فون پر بات ہوئی ہے۔ سابق وزیر اعظم کہتے ہیں کہ حنیف عباسی کے ساتھ تلخ کلامی کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔مگر یہ خبر اس وقت میڈیا پر سب سے زیادہ گرم ہے کیونکہ حنیف عباسی کے الفاظ کا چناؤ کاکڑ کے لیے آنے والے دنوں میں سنگین مسائل پیدا کرسکتا ہے اور ان کو عدالت میں بھی پیش ہونا پڑسکتا ہے –
میں نے فارم 47 کا پول کھولا تو نون لیگ منہ چھپاتی پھرے گی؛کاکڑ
27