میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم

آج انسداد دہشتگردی لاہور کی عدالت میں اس وقت ایک نئی صورتحال پیدا ہوگئی جب جج نے عمران خان کو ویڈیو لنک پر لانے کا حکم دے دیا -سرکاری وکیل نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے سپرٹینڈنٹ نے میسج کیا کہ بانی پی ٹی آئی ان کی جیل میں ہیں، اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کی ویڈیو لنک پر ضمانتوں میں حاضری لگائی جائے ، میں نے اپنی تسلی کیلئے ویڈیو لنک پر عمران خان کو دیکھنا ہے ۔ بیرسٹر سلمان صفدر کا کہناتھا کہ اعلیٰ عدالت کا حکم ہے ہونا تو ایسا ہی چاہیے ۔ اس کے بعد فاضل جج نے ہدایت کی کہ جیل سپرٹینڈنٹ کے میسج کا پرنٹ نکال کر مجھے دیں تاکہ میں اسے فائل کا حصہ بناوں گا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے لاہور میں 9 مئی کے روز جناح ہاوس عسکری ٹاور اور تھانا شادمان جلاو گھیراؤ مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے جو کہ 9 جولائی کو سنایا جائے گا ۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ یہ ویڈیو لنک کے ذریعے بانی کی جھلک نہیں دکھانا چاہتے تھے ، یقین ہے ان کیسز میں عمران خان کی ضمانت کنفرم ہو گی ۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے جو کہ 9 جولائی کو سنایا جائے گا۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

احتجا ج پر بندے کون اٹھا لیتا ہے؟: جج کا آئی جی سے سوال