فٹ بال کے شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو آج کل سعودی عرب کے ایک کلب کے ساتھ معاہدے کے بعد سعودی عرب میں قیام پزیر ہیں -اس پر دوسرے ممالک کی جانب سے بہت پریشر ڈالا جارہا تھا مگر اب ان کا صاف اور واضح جواب آگیا ہے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ میں سعودی عرب میں بہت خوش ہوں اور مجھے یہاں بلانے اور خوشی کا احساس دلانے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر کی جانب سے کھیلتے ہیں اور وہ ان دنوں عربی زبان میں بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میں نے پچھلے سیزن میں کہا تھا کہ سعودی لیگ وقت گزرنے کے ساتھ بہتر ہو جائے گی اور دنیا کی ایک بہترین لیگ بن جائے گی۔ان کے اس جواب کے بعد امید ہے کہ ان کے ناقدین کو چپ بھی لگ جائے گی اور وہ اب ان پر کم ہی تنقید کریں گے –