میں دہشت گرد نہیں : زمان پارک پہنچنے والے اقبال خان نے ویڈیو بیان جاری کر دیا

پی ٹی آئی اور پولیس کی جھڑپوں کے بعد آئی پنجاب اور عامر میر نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی ایک شدت پسند تنظیم ہے اس نے زمان پارک میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد بٹائے ہوئے ہیں -انھوں نے ایک اقبال خان نامی شخص کا بھی ذکر کیا جو کئی سال جیل کی سزا کاٹ چکا ہے – چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر زمان پارک پہنچنے والے کالعدم تنظیم کے سابق ترجمان اور مولانا صوفی محمد کے دست راست سمجھے جانے والے اقبال خان نے ویڈیو بیان جاری کر دیاہے ۔

 

مولانا اقبال خان نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 28 اکتوبر 2022 سے میں باقاعدہ پی ٹی آئی کا ورکر ہوں ، اس میں شامل ہوں ، ورکرکی حیثیت سے خان کی کال پر زمان پارک گیا تھا ، میری ایسی کو ئی سرگرمی نہیں ہے جسے حکومت کسی کے خلاف سمجھے ، عمران خان نے جب کارکنوں کو زمان خان آنے کی دعوت دی میں بھی دوسرے لوگوں کی طرح عمران خان کی کال پر زمان پارک گیا تھا ، ورکر کی حیثیت سے اپنے قائد کی بات ماننا میرا فرض ہے ، جو پراپیگنڈہ ہو رہاہے کہ یہ کالعدم تنظیم سے ہے تو وہ غلط ہے،میں اس کی مذمت کرتاہوں ، میرا تعلق کسی تنظیم سے نہیں ہے ، سوائے پی ٹی آئی کے ، نہ میں کسی کا ساتھی ہوں ،نہ کسی تنظیم سے میرا رابطہ ہے ۔
اقبال خان تین دن زمان پارک میں موجود رہے ، اقبال خان ماضی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردی کے مختلف واقعات میں مطلوب رہے ہیں۔2010 میں انہیں گرفتار کیا گیا ، 12 سال جیل کاٹی ، اس سزا کے پورا ہونے پر 2022 میں رہا کردیے گئے اس کے علاوہ سوات سے چیئرمین کا الیکشن بھی لڑا اور پھر تحریک انصاف کا حصہ بن گئے-انھوں نے اس بات کی تردید کی کہ اب ان کا کسی شدت پسند جماعت کے کوئی تعلق ہے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی