میکسیکو کی 49 سالہ روسی نامی خاتون خیبرپختونخوا کے 18سالہ پٹھان سے شادی کرنے پاکستان پہنچ گئی

میکسیکو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون خیبرپختونخوا کے ایک لڑکے سے شادی کرنے پاکستان پہنچ گئی۔ گزشتہ1 ماہ کے دوران یہ چوتھی غیرملکی خاتون ہے جو سوشل میڈیا کے ذریعے خیبرپختونخوا کے خوبرو نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان آئی۔

میکسیکو کی 49سالہ خاتون کا نام روسی ہے ۔ اس کی فیس بک کے ذریعے بونیر کے 18سالہ اعزاز علی کے ساتھ دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی اور وہ اپنا سب کچھ چھوڑ کر 17جون کو پاکستان پہنچ گئی۔ڈی پی او بونیر شاہ حسن نے بتایا ہے کہ میکسیکو سے آنے والی روسی نامی خاتون مکمل دستاویزات کے ساتھ پاکستان آئی اور یہاں مذہب تبدیل کرکے بونیر کے نوجوان کے ساتھ شادی کر لی۔
ڈی پی او کے مطابق روسی عیسائی خاندان سے تعلق رکھتی تھی مگر اب اسلام قبول کرنے کے بعد اس نے اپنا نام عائشہ رکھا ہے۔ لڑکے کی خواہش پر والدین نے عائشہ اور اعزاز کی شادی پشتون روایات کے مطابق دھوم دھام سے کی ۔ شادی کے بعد عائشہ واپس میکسیکو روانہ ہو گئی۔ دولہا اعزاز علی کا میٹرک کا رزلٹ ابھی آنے والا ہے۔ رزلٹ آنے کے بعد وہ بھی میکسیکو اپنے دلہن کے پاس جانے کا خواہش مند ہے –

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی