میکسیکو کی اداکارہ میلیسیا بریرا کو فلسطین کے حق میں پوسٹس لگانے پر فلم سے نکال دیا گیا

ایک جانب اسرائیل روزآنہ سینکڑوں معصوم فلسطینیوں کی جان لے رہا ہے تو دوسری جانب دنیا بھر سے اس ظلم کے خلاف آوازیں اٹھنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ایک آنکھ نہیں بھا رہا اور وہ ان لوگوں کو بھی
سزا دینے پر تل گئے ہیں جو ان معصوموں کی آواز بننا اور ان کی جان بچانا چاہتے ہیں -ان ہی میں سے ایک میکسیکو کی اداکارہ میلیسیا بریرا بھی ہیں –
میکسیکو سے تعلق رکھنے والی اداکارہ میلیسیا بریرا کو سوشل میڈیا پر فلسطین کے حق میں پوسٹس کرنے پر ایک ہالی وڈ فلم سے نکال دیا گیا۔

اداکارہ کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد فلسطینیوں کے حق میں کئی سوشل میڈیا پوسٹس کی گئی تھیں، ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ تھا کہ اسرائیل غزہ میں قتل عام اور نسلی صفائی کر رہا ہے۔

ان کے اس جرم کی پاداش میں ان پر زمین ہی تنگ کردی گئی اور اداکارہ کو ہالی وڈ فلم اسکریم 7 سے نکال دیا گیا ہے، پروڈکشن کمپنی اسپائی گلاس نے انہیں فلم سے نکالتے ہوئے کہا کہ ہمارا ادارہ اس طرح کی پوسٹس کو برداشت نہیں کرسکتا۔

فلم سے نکالے جانے پر اگرچہ اداکارہ کی جانب سے ابھی کسی بھی قسم کا کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا، مگر گزشتہ دنوں انسٹا گرام سٹوری میں انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ انہیں فلم سے نکالا جا سکتا ہے۔

میلیسا بریرا اس سے قبل سکریم فلم سیریز کی 2 فلموں میں کام کر چکی ہیں، اس سیریز کی آخری فلم 2023 میں ریلیز ہوئی تھی اور 7 ویں حصے پر کام جاری ہے۔
آج جو نفرت کے بیج امریکہ بوئےجارہا ہے یہ جب تناور درخت بن جائے گا تو اس کے بہت خطرناک اثرات دنیا پر مرتب ہوں گے -ظلم کوئی بھی کرے اور کسی پر بھی کیا جائے ا کے خلاف آواز اٹھانا ہر مزہب اور نسل میں جائز قرار دیا گیا ہے -خدا ہمارے ان مظلوم فلسطینیوں کی حفاظت فرمائے اور انہیں ظالم درندوں کے شر سے محفوظ رکھے –

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ