میکسیکو میں 2 طیارے رن وے پر ٹکراگئے ؛ 5 افراد جاں بحق

فضا میں تو اکثر مسافر طیرے حادثے کا شکار ہوتے رہتے ہیں مگر آج میکسیکو میں الگ طرح کا حادثہ رونما ہوا جب رن وے پر ایک طیارہ اترتے ہوئے دوسرے اڑان بھرتے طیارے سے ٹکرا گیا – جس کے نتیجے میں دو طیارے رن وے پر ٹکرا کر تباہ ہو گئے جس میں 5 افراد مارے گئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ نجی طیاروں کے ائیرپورٹ پر پیش آیا جو ڈورانگو میں قائم کیا گیا ہے، عموما ایک انجن والے چھوٹے طیارے اس ائیرپورٹ سے پرواز کرتے ہیں۔

 

 

 

بدقسمت طیارے اس وقت ٹکرائے جب ایک طیارہ اڑان بھرنے کو تیار تھا جبکہ دوسرا طیارہ لینڈ کر رہا تھا،دونوں طیاروں کے آپس میں ٹکراتے ہی آگ بھڑک اٹھی۔ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے آگ پر قابو پایا اور لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیں۔ ایوی ایشن حکام نے تحقیقات شروع کر دیں۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی