میکسویل نے 40گیندوں پر ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

آج نیدر لینڈ کے خلاف آسٹریلیا نے 399 رنز بنا ڈالے -میچ میں وانر اور میکسویل نے سنچریاں بنائیں -میکویل نے اپنی زنگدی کی سب سے بہترین اننگ کھیلی -وہ 36 ویں اوور میں گراؤنڈ میں بیٹنگ کے لیے داخل ہوئے اور صرف 40 گندوں پر سنچری بنا کر ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا –
آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل نے ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 24ویں میچ میں کینگروز نے نیدرلینڈز کے باولرز کی جم کر دھلائی کی ، پہلے ڈیوڈ وارنر نے سنچری سکور کی جس کے بعد گلین میکسویل کریز پر آئے اور چوکے چھکوں کی بارش کر دی۔میکسویل نے 40گیندوں پر 8چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی۔ انہوں نے نیدرلینڈز کے خلاف 44 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلوی بیٹر کی اننگز میں 9 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی