عمران خان کے دور حکومت میں مریم نواز عوام میں جاکر میڈیا پر لگائی جانے والی پابندیوں پر بہت بات اور تنقید کیا کرتی تھیں مگر جب سے وہ حکومت میں آئی ہیں انھوں نے اپنی بات سے یو ٹرن لے لیا ہے -اس کا گلہ ان کی جماعت کے قریب ترین سمجھے جانے والے جیو نیوز کے اینکر نے بھی اپنے پروگرام میں کیا – ڈیلی پاکستان کی خبر کے مطابق شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوال اٹھ رہا ہے کہ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے میڈیا کی آزادی کا نعرہ لگانے والی اور میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیخلاف آواز اٹھانے والی مریم نواز وزیراعلیٰ بن کر خود بدل گئی ہیں، ان کے نظریات بدل گئے ہیں یا وہ جو کررہی ہے کسی کی ڈکٹیشن پر کررہی ہیں، صحافتی تنظیمیں مریم نواز کیخلاف احتجاج کرنے اور عدالت جانے کا اعلان کررہی ہیں۔ اس قدغن پر دیگر صحافیوں نے بھی اب عدالت سے رجوع کرنے اور اس کالے قانون کو بدلنے کے لیے حکومت کے سامنے دیوار کی چرح کھڑا ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے -لگتا یہی ہے کہ جلد اس قانون کو یا حکومت خود ترمیم کردے گی یا پھر عدالت اس فیصلے کو معطل کردے گی -کیونکہ یہ آزادی اظہار رائے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جسے ججز بھی قبول نہیں کریں گے –
میڈیا کی آزادی کا نعرہ لگانے والی مریم نواز خود بدل گئیں:شاہ زیب کا گلہ
38