میچ ڈراکرنے کی منصوبہ بندی بابرالیون کو لے ڈوبی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے قوم کو مایوس کردیا آسٹریلیا کے کپتان نے دل بڑاکرتے ہوئے پاکستان کو وہ ٹارگٹ دیا جوچیزکیا جاسکتا تھا مگر پاکستانی بیٹسمینوں نے میچ جیتنے کی کوشش ہی نہ کی اور محتاط رویہ اپنایا جس کے نتیجے میں آسٹریلین باؤلرز پاکستانی بلے بازوں پر حاوی ہوتے چلے گئے اور نتیجہ پاکستان کی شکست کی صورت میں نکلا

پاکستان کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف ملا لیکن پوری ٹیم 235 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، یوں آسٹریلیا نے 115 رنز سے میزبان ٹیم کو شکست دے دی۔پاکستان کی طرف سے امام الحق 70 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ بابر اعظم 55، عبداللہ شفیق 27 اور ساجد خان 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔نیتھن لیون ٹیسٹ اور عثمان خواجہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

کھیل کے آخری روز  پاکستان  نے بغیر کسی نقصان کے 73  رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا  لیکن  پہلے سیشن میں ہی  عبد اللہ شفیق  27 رنز پر پویلین لوٹ گئے، ان کی جگہ اظہر علی آئے 105 کے مجموعی اسکور پر 17 رنز بناکر اسمتھ کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ٹیم کے 142 کے اسکور پر امام الحق بھی 70 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، ۔ فواد عالم 11 رنز اور محمد رضوان صفر پر پیٹ کمنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان ٹیم کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان بابراعظم تھے، جو 54 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ تھما بیٹھے جبکہ ساتویں کھلاڑی ساجد خان کو مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا۔ساجد خان کے بعد آنے والے حسن علی 13 اور شاہین آفریدی ایک رن پر آؤٹ ہوگئے۔آسٹریلوی  کپتان پیٹ کمنز نے نسیم شاہ کی وکٹ اڑا کر ٹیم  کو فتح دلوائی اور اس طرح آسٹریلیا نے میچ 115 رنز سے جیت لیا۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی