پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور اور راولپنڈی میں میچز کھیلے جس میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جس پر کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھا اور پاکستان نے نیوزی لینڈ کی ورلڈ کلاس ٹیم کے خلاف دونوں ون ڈے میچز جیت لیے -فخر زمان نے دونوں میچز میں بہترین کارکردگی دکھائی –
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج کراچی میں کھیلا جائے گا۔سیریز کے پہلے دو میچز راولپنڈی میں کھیلے گئے جس میں پاکستان نے باآسانی کیویز کو شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کی۔پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریزکے باقی 3 میچز کراچی میں کھیلے جانے ہیں، سیریز کا تیسرا میچ آج سہہ پہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا۔تیسرے میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان اور افتخار احمد نے کراچی کے عوام سے خصوصی درخواست کرتے ہو کہا کہ زیادہ سے زیادہ شائقین میچ دیکھنے سٹیڈیم آئیں۔
پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام میں فخر زمان نے کراچی کے عوام سے درخواست کی کہ ‘ہم آپ کے شہر میں آگئے ہیں ، ہم یہاں 3 ون ڈے میچز کھیلیں گے، لاہور اور پنڈی سٹیڈیم میں بہت زبردست کراؤڈ دیکھنے کو ملا،میں امید کرتا ہوں کہ کراچی کا کراؤڈ ہمیں مایوس نہیں کرے گا’۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کراچی کی عوام اپنے ان دونوں سپر سٹارز کی بات پر کس طرح رسپانس کرتے ہیں -مگر اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستانی قوم آج بے چینی سے فخر زمان کی بیٹنگ کا انتظار کرے گی –