ہم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتےجب تک ہمارے معاشرے کی اصلاح کا بیڑہ اچھے افراد کے ہاتھوں میں نہیں آجاتا ،بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھے افراد اپنی ذاتی خواہشات اور نفسانفسی سے باہر نہیں نکلتے -آج ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جن نے پوری پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھکا دیا -ہوا یہ کہ لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ڈرائیور کی ٹریک پر ٹرین روک کر پتنگ لوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ ویڈیو چوہدری طارق شبیر نامی ایکس صارف کی طرف سے اپنے اکائونٹ پر پوسٹ کی گئی ہے۔
کیپشن میں صارف کی طرف سے لکھا گیا ہے کہ ’’یہ پاکستان ہے جانی۔ اورنج ٹرین کے ڈرائیور نے پتنگ کے لیے ٹرین روک دی۔‘‘ یہ ویڈیو ٹرین کے ٹریک کے ساتھ واقع کسی گھر کی چھت سے بنائی گئی ہے، جس میں ٹرین کے ڈرائیور کو ٹرین روک کر ٹرین کے سامنے کھڑے پتنگ کی ڈور لپیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ڈرائیور نے اس لیے پتنگ کی دوڑ لپیٹی ہو کہ کہیں یہ سٹیشن پر کھڑے افراد کی زندگیوں کے لیے خطرہ نہ بن جائے -اگر اس کا مقصد لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا تھا تو اس کام کی داد دینی چاہیے لیکن اگر اس نے گڈی لوٹنے کے لیے یہ شرمناک کام کیا ہے تو اسے نوکری سے برخواست کردینا چاہیے