میو ہسپتال کے ڈاکٹر مسعود جیلانی کو گھر میں ابدی نیند سلادیا گیا

لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میو ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر مسعود جیلانی کوقتل کر دیا۔

 

 

مقتول ڈاکٹر مسعود جیلانی کے قریبی عزیز نے واردات کی اطلاع پولیس کو دی ، مقتول ڈاکٹر کی لاش بیڈ روم میں بستر پر پڑی ملی ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے سینے پر تیز دھار آلے کا گہرا زخم تھا جس سے اس بات کاپتہ چلتا ہے کہ انہیں چھری یا چاقو کے وار سے قتل کیا گیا تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہیعلم ہوگیا کہ انہیں کس طرح اور کب مارا گیا ،پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔مقتول ڈاکٹر میو ہسپتال میں بطور فزیشن کام کر رہے تھے ، ایس پی کینٹ ڈاکٹر رضا تنویر کے مطابق تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے ۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی