میو اور جناح ہسپتال کے مردہ خانے نامعلوم لاشوں سے بھر گئے

پاکستان کے بڑے شہروں میں حادثات کا ہونا عام سی بات ہے اور اس میں کئی لوگوں کی زندگی کے چراغ بھی گل ہوجاتے ہیں اور ورثا تک اطلاع پہنچنے میں بھی کئی دن لگ جاتے ہیں مگر ایک ماہ تک یہ معلوم ہو ہی جاتا ہے کہ دنیا سے رخصت ہونے والا یہ شخص کون ہے اور کہاں کا رہا ئشی تھا مگر آج ایک چینل نے خبر بریک کی کہ لاہور کے میو اور جناح اسپتالوں کے مردہ خانے کئی نامعلوم لاشوں سے بھر گئے ہیں۔ اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا کہ پولیس کی عدم توجہی کی وجہ سے کئی لاشیں ایک ماہ سے زائد عرصے سے مردہ خانے میں پڑی ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق میو اور جناح اسپتالوں کے مردہ خانے میں 31 نامعلوم لاشیں پڑی ہیں۔ میو ہسپتال کے مردہ خانے میں 20 جبکہ جناح ہسپتال میں 11 لاشیں ہیں۔شناخت کے بعد لاشوں کو دفنایا جاتا ہے لیکن پولیس کی عدم توجہی کے باعث ایک ماہ سے لاشیں مردہ خانے میں پڑی ہیں اور اب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ان سے تعفن بھی پھیلنا شروع ہوگیا ہے ۔ہماری پنجاب حکومت سے درخواست ہے کہ یہ بہت حساس معاملہ ہے اسکا فوری نوٹس لیں کیونکہ اس میں غفلت کسی طور برداشت نہیں کی جاسکتی

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل