میرے کھانے میں کچھ ملایا گیا ہے : عمران ریاض خان کا الزام

سینئر صحافی عمران ریاض خان اور حکومت کے درمیا ن تلخیاں بڑھتی جارہی ہیں اور یہ معاملہ حساس ہوتا جارہا ہے کیونکہ اب عمران ریاض خان نے الزام عائید کیا ہے کہ دوران حراست انہین جو کھانا دیا گیا اس میں کوئی مشکوک چیز ملائی گئی ہے سینئر صحافی عمران ریاض خان کو لاہور سے دبئی جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا جس کی تصدیق انہوں نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں بھی کر دی ہے ۔

عمران ریاض خان نے واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا کہ ”میرے ڈاکٹرز کے مطابق دوران گرفتاری مجھے کچھ ایسا کھانے کے لیے دیا گیا جومیری صحت یا زندگی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ ٹیسٹ کروانے تھے تاکہ ثابت کر سکوں کہ کیا کوشش کی گئی ہے لیکن مجھے ایئر پورٹ پر روک لیا گیا ہے۔ مکمل تفصیل کچھ دیر میں جاری کروں گا

دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ کہ عمران خان کا نام بلیک لسٹ ہونے کی وجہ سے انہیں آف لوڈ کر دیا گیا جس کے بعد وہ گھر روانہ حالیہ دنوں میں عمران خان کی کھل کر حمائت کرنے پر ان کے پرستاروں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور اس وقت یو ٹیوب پر ان کے 31 لاکھ سے زائید فالورز ہیں

Related posts

نیا اے سی 12 دن چلایا ؛بل 60 ہزار آگیا ؛ریحام خان تپ گئیں

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دے دیا

امریکہ میں پاکستانی انتخابات کی تحقیقات کی قرارداد ’ ہماری بڑی کامیابی‘ ہے:شہباز گل