میرے ساتھ (9 سیٹوں پر) میچ کھیلنے والے وکٹیں ہی لے کر بھاگ گئے :عمران خان

این اے 157 کے ضمنی انتخاب کی مہم کے سلسلے میں ملتان میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران نے کہا کہ جولائی میں پی ٹی آئی نے “مسٹر ایکس، الیکشن کمیشن اور پھر پنجاب” کی بدترین دھاندلی کے باوجود پنجاب کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب جیتا۔ خان صاحب کے خطاب سے پہل مخدوم شاہ محمود قریشی، مہر بانو قریشی، فیصل جاوید، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر اختر ملک اور دیگر نے بھی ایک بہت بڑے جلسہ عام خطاب کیا ”

پی ٹی آئی چیئرمین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں موجو 11 جماعتون کے اتحادی اس ماہ کے آخر میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، کیونکہ وہ اپنی شکست سے خوفزدہ ہیں۔اب، اتوار اور 25 ستمبر کو مزید وکٹیں گرنا تھیں۔ انہیں نو صفر سے شکست ہونا تھا ، “پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا اسی لیے ہار کے ڈر سے وہ وکٹیں لے کر بھاگ گئے۔ اب وہ عمران خان کو میچ سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عمران نے کہا کہ وہ اپنی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک پاکستان کو ’’حقیقی آزاد ملک‘‘ نہیں بنایا جاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ غیر ملکی سازش کے ذریعے مسلط کرپٹ امپورٹڈ حکمرانوں” کے علاوہ سب سے بات کرنے کو تیار ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ “ہمیں اپنے ملک کو ان چوروں سے آزاد کرنا ہے جنہوں نے ملک کا پیسہ چوری کیا اور بیرون ملک چھپا دیا، کیونکہ ہم ان ڈاکوؤں کے کنٹرول میں ہیں، جو اپنے غیر ملکی آقاؤں کے حکم پر فیصلے کرتے ہیں۔”

 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں ملک ترقی کر رہا تھا لیکن اسے غیر ملکی سازش کے تحت گرایا گیا۔ “لیکن ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔ میں پرعزم ہوں کہ میں گرین پاسپورٹ کی عزت بحال کروں گا۔انہوں نے کہا کہ درآمدی حکومت نے پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں پھنسا دیا، ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا، بے روزگاری بڑھ رہی ہے ، صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور برآمدات کم ہو رہی ہیں ملک روز بروز تنزلی کی طرف جارہا ہے ۔”ہم بھیک نہیں مانگیں گے۔ بیرونی ممالک سے امداد لینے کے بجائے، میں 10 ملین پاکستانیوں سے کہوں گا، جو ہمارے اثاثے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری کریں۔ جب انصاف ہوگا تو بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کریں گے۔

 

عمران نے کہا کہ جب وہ اقتدار میں تھے تو کہا گیا تھا کہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں اور اب جب وہ حکومت میں نہیں ہیں تو کہا جا رہا ہے کہ میں جا کر اسمبلی میں بیٹھوں۔ لیکن، انہوں نے مزید کہا کہ وہ نواز شریف اور آصف زرداری کجیسے کرپٹ افراد ے ساتھ نہیں بیٹھنا تو دور کی بات بیٹھنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی امیدوار مہر بانو قریشی سے خطاب کرتے ہوئے عمران نے کہا کہ میں نے ملک بھر میں جلسے کیے لیکن این اے 157 کے جلسے میں خواتین کی تعداد قابل تعریف ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ قریشی کو ووٹ دیں۔

 

Related posts

اجازت مل گئی: پی ٹی آئی 6 جولائی کو اسلام آباد میں پنڈال سجائے گی

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینےپر عدالت سخت برہم

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی