میرے خلاف انکوائری کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی؛محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگران دور حکومت کے دوران خریدی گئی گندم کے معاملے پر پنجاب ھکومت کو بری الزمہ قرار دے دیا -پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہناتھا کہ گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے ، ، پنجاب حکومت گندم کسانوں سے خریدتی ہے بیرون ممالک سے نہیں، لوگوں کی خواہش ضرور ہے کہ میرے خلاف انکوائری ہو جائے لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہو گی ، پنجاب حکومت کا گندم کے معاملے سے کوئی تعلق تھا نہ بنتا ہے ، کوٹے کے مطابق ہی گندم خریدی جاتی ہے ، میں نے اپنی ٹیم کے ساتھ انتہائی دیانتداری کے ساتھ کام کیاہے ۔

ملکی امور پر بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ڈیمانڈ کے مطابق پاسپورٹ آفس کے اوقات کار بڑھائیں گے ، انسداد منشیات کے حوالے سے نئی حکمت عملی بنا رہے ہیں، پولیس دلیری کے ساتھ کچے میں آپریشن کر رہی ہے ،عوام پر بلاوجہ کا بوجھ نہیں ڈال سکتے، 31 کروڑ یونٹس کا ریلیف صارفین کو واپس کیا گیا ہے ، اپریل کے مہینے میں لیسکو میں کوئی اوور بلنگ نہیں ہو گی ، اضافی بل ہر صورت میں واپس کرنے کی ہدایت کی ہے ، ۔ ممنوعہ بور کے لائسنس کسی صورت جاری نہیں کریں گے جبکہ لاہور ایئر پورٹ کی توسیع اگلے چند ہفتوں میں شروع کی جائے گی -محسن نقوی کی آج کی پریس کانفرنس بتارہی ہے کہ آنے والے دنوں میں موجودہ حکومت اور نگران حکومت مین اختلافات بڑھیں گے اور یہ دونوں ایک دوسرے پر الزام عائید کرکے اپنی جان چھڑانے کی کوشش کریں گے اب ان میں سے کس کا پلہ بھاری ہوگا اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ پاکستان کی سیاست کا رنگ ڈھنگ عجیب ہی ہے –

Related posts

نیا اے سی 12 دن چلایا ؛بل 60 ہزار آگیا ؛ریحام خان تپ گئیں

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دے دیا

امریکہ میں پاکستانی انتخابات کی تحقیقات کی قرارداد ’ ہماری بڑی کامیابی‘ ہے:شہباز گل