پاکستان کی ایک اداکارہ نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے شادی سے انکار کی بات کیا کی؛ کنگ بابر کے فینز نے تو نازش کو ایسے تارے دکھائے اور ایسی عزت افزائی کی کہ ان کی رات کی نیندیں اڑ گئیں ان کی خوش فہمی تھی کہ و ہ جب یہ بات کریں گی تو ان کی زلفوں کے اسیر فینز اس پر خوب داد تحسین د یں گے ان کی خوب واہ واہ ہوگی کہ بھئی بابر اعظم کو شادی سے انکار کرنے والی کون ہے ؟ لیکن پرستاروں نے الٹا ہی کام کردیا ، (انہاں ساریان تے جوتی لالئی تے پے گئے )……اب بے چاری نازش بہت پریشان ہے اور ان سب پاکستانیوں سے سینگ پھنسارہی ہے جو بابر سے پیار کرتے ہیں –
اس پر نازش بھی چپ بیٹھنے کو تیار نظر نہیں آئیں بلکہ ٹرولنگ سے تنگ آکر بابر اعظم کے فینز کو انتہائی واحیات آفر کردی ۔ اب پہلے بات کرتے ہیں کہ معاملہ شروع کہاں سے ہوا تھا ہوا یہ کہ گزشتہ دنوں نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تھا، اس دوران ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا تھا کہ اگر کپتان بابر اعظم اُنہیں شادی کی پیشکش کریں گے تو اُن کا جواب کیا ہوگا؟مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نازش جہانگیر نے کہا تھا وہ بابر اعظم کی پیشکش قبول کرنے کے بجائے معذرت کرلیں گی، اداکارہ کا یہ بیان جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو بابر اعظم کے مداحوں نے اُن کی ایسی کلاس لی کہ نازش میم کے 14 طبق روشن ہوگئے -اب نازش جہانگیر نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں جو خصوصی پنگا پیغام جاری کیا ہے جو جلتی پر تیل کا کام کرے گا ۔نازش جہانگیر نے کہا کہ جس کو بھی میری بات بُری لگی ہے وہ بابر اعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دے دیں لیکن براہِ کرم! میری جان چھوڑ دیں ۔ نازش جہانگیر نفسیاتی مرائض کا بھی شکار ہین ،کئی سال قبل نازش نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں تحریر کیا کہ وہ گزشتہ 10 سالوں سے عجیب قسم کی نفسیاتی بیماری سے لڑ رہی ہیں اس کے بعد انتہائی قدم اٹھانے کے بارے میں بھی سوچا ۔نازش جہانگیر نے اعتراف کیا کہ جب ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا تو وہ اکیلی پڑگئی تھیں یہ بھی ہوسکتا ہے کہ عوام کی جانب سے کسی مرد کی حمایت کے غیر متوقع ریایکشن کے بعد وہ پھر اسی الجھن کا شکار ہوگئی ہوں اور اسی ٹینشن میں انھوں نے یہ بے تکا بیان جڑ دیا ہو یہ بھی ہوسکتا ہے کہ انھوں نے میڈیا کی خبروں میں آنے اور سپیس کریٹ کرنے کے لیے اداکارہ میرا وارا طریقہ اپنایا ہو اور وہ اس میں اب تک تو 100 فیصد کامیاب دکھائی دے رہی ہیں کیونکہ ان کے بارے میں ہی سب سے زیادہ خبریں آرہی ہیں ہو ورنہ کہاں ورلڈ کلاس بیٹسمین اور کپتان جسے دنیا کے 25 سے زائید ممالک کے بیشتر لوگ جانتے ہیں اور کہاں تیسرے درجے کی ایک اداکارہ جسے اپنے شہر میں کوئی نہیں جانتا -مگر یہ معاملہ ابھی اور بھڑکے گا اور بابر کے وہ فینز جنہین نازش نے ان کا سالا بن جانے کی افر کی ہے اب بہت دلچسپ تبصرے کرٰیں گےجس پر ہم اگلی ویڈیو مین بات کریں گے