میری ماں کی جان کیوں نہ بچا سکے ؟ : جنونی شخص نے ڈاکٹر کو ہی مار ڈالا

جاپان میں پولیس نے 11 گھنٹے کے محاصرے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر اپنے گھر آنے والے تین طبی کارکنوں پر حملہ کیا اور ان میں سے ایک کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ٹوکیو کے بالکل شمال میں واقع فوجی مینو میں جمعرات کے واقعے کے بعد ہیروشی واتنابے کو قتل کے الزامات کا سامنا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ایک معروف ڈاکٹر، جونیچی سوزوکی، کو یرغمال بنا کر رکھا گیا تھا اور پھر اسے گولیاں مار دی گئیں ۔ اسے پسپتال لے جایا گیا جہاں اسپتال میں اس کی موت ہوگئی۔

اس شدت کے گن کرائم جاپان میں شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں جہاں آتشیں اسلحے کو بہت زیادہ کنٹرول کیا جاتا ہے۔

اب اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ چند روز قبل ہیروشی کی والدہ کو ہارٹ اٹیک آیا جس پر اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی مگر بیٹا بضد رہا کہ اس کو شاکس دو پمپ کرو آکسیجن لگاؤ مگر ڈاکٹر نے کہا کہ اب اس کا کوئی فائدہ نہیں اس پر بیٹا ماں کی میت گھر لے آیا مگر اگلے روز اس نے ڈاکٹر سے اس کا بدلہ لے لیا اور اس کو 3 گولیں مار دیں جس سے ڈاکٹر کی موقع ہر ہی موت ہوگئی

جاپان میں اس طرح کے غیر انسانی واقعات بہت کم ہوتے ہیں اسی لیے جاپانیوں کو دنیا کی مہزب ترین قوم کہا جاتا ہے

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی