میری خواہش نہیں کہ شاہین کپتانی کرے لیکن اس میں کپتانی کی قابلیت ہے:شاہد آفریدی

کچھ عرصہ قبل جب پی ایس ایل میں شاہین شاہ آفریدی کو کراچی کنکز کا کپتان بنانے کا آفر ہوئی تو شاہد آفریدی نے شاہین کو کپتانی نہ لینے کا مشورہ دیا تھا مگر شاہین نے اپنے سسر کی بات نہیں مانی مگر حیران کن طور پر اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ جتوادیا جس کے بعد میڈیا پر شاہد آفرید ی کو خوب ٹرول کیا گیا شائید یہی وجہ ہے کہ اب شاہد آفریدی نے اپنے سابقہ بیان سے یو ٹرن لے لیا ہے –
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ میری تو کبھی خواہش نہیں رہی کہ شاہین ٹیم کی کپتانی کرے لیکن اس میں کپتانی کی قابلیت ہے شاہد کو معلوم ہے کہ پاکستان میں ٹیم کی کارکردگی کا سارا نزلہ کپتان پر گرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں بابراعظم کا بہت بڑا مداح ہوں لیکن اس ورلڈکپ میں وہ اپنی کارکردگی نہیں دکھا رہے، ویرات کوہلی کی طرح بابربھی ٹاپ لیگ کے ٹاپ کھلاڑیوں میں نظر آنے چاہئیں۔

پروگران کے دوران خوش شکل آفریدی سے فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے بھی سوالات کیے گئے -جب شاہد آفریدی سے سوال کیا کہ کیا انہیں کبھی بالی ووڈ سے کسی مووی کی آفر ہوئی؟ اس کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے 2 سے 3 مرتبہ بھارتی فلمز میں کام کرنے کے حوالے سے پیشکش ہوئی ہے جس میں بالی ووڈ موویز بھی شامل ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ انسان کو وہی کرنا چاہیے جو وہ کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری شناخت کرکٹ سے ہے، میں نے فلموں میں کام نہیں کیا نہ ہی میری فیملی سے کبھی کسی نے کام کیا لہٰذا میں نے اس حوالے سے اب تک نہیں سوچا، میں نے کچھ کمرشل کیلئے کام کیے ہیں لیکن اس فیلڈ کیلئے اس سے زیادہ کام نہیں کیا۔لیکن لگتا یہی ہے کہ وہ یہ تجربہ بھی کرکے ضرور دیکھیں گے اور جتنا وہ برصغیر میں مشہور ہیں اس میں بھی خوب نام کمائیں گے اور ان کی فلم سپر ہٹ ہوگی –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی