17
پاکستان کے صدر مملکت نے بھی آج الکشن کے نتائج پر کھل کر عدم اعتماد کردیا – صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ میرا احتساب سے اعتماد اور امید ختم ہو چکی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق دلوانے کی کوشش کی، ہماری حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا آئیڈیا لائی مگر اس کو مسترد کر دیا گیا۔ آج پورا ملک انتخابی نتائج پر سوال اٹھا رہا ہے۔
�صدر پاکستان عارف علوی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق اور ای وی ایم مشین کے ذریعے ووٹ کا حق میرے دل کے بہت قریب تھے، اگر ای وی ایم ہوتی تو یہ مسائل نہ ہوتے۔ یہ سائنس کا زمانہ ہے اور نوجوان آئیڈیاز کے کارخانے ہیں۔