پاکستان کی سلامتی کے دشمن ہر و قت ارض پاک کو برباد کرنے کی منصوبہ بندی کرتے رہتے ہیں -کبھی وہ خود کش حملے کا سہارا لیتے ہیں تو کبھی کسی ڈیوائس سے سیکیوریٹی اہل کاروں کی جان لینے کی کوشش کرتے ہیں – آج انھوں نے اپنے اس مکروہ اور رذیل فعل کے لیے پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان کا انتخاب کیا –
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش کیا جس میں چارافراد شہید ہو گئے جن میں تین سیکیورٹی اہلکار اور ایک عام شہری شامل ہے ۔
A suicide attack on a check post in Miran Shah killed 4 people including three security personnel۔
میران شاہ میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ تین سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید۔https://t.co/O7WvHooysd۔#VoiceOfFriendship #DostiFM98#Pakistan— dostifm98 (@DostiFM98) May 24, 2023
ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے بتایا کہ خود کش حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، دھماکہ اس وقت ہوا جب معمول کی چیکنگ جاری تھی کہ اس دوران حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا لیا، د ھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مزید اہلکار جائے دھماکا پر پہنچ گئے جنہوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہدا کی میتیں اور زخمیوں کو میران شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حملہ خودکش ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے –