میانوالی ائربیس پر حملہ کرنے والے 9 دہشت گرد واصل جہنم ؛ترجمان پاک فوج

آج صبح میانوالی ایئر فورس کے ٹریننگ بیس پر 9 دہشت گردوں نے حملہ کیا -پاک فوج نے دفاع کیا پہلے 3 حملہ آوروں کو مارا گیا اس کے بعد دیگر چھپے ہوئے دہشت گردوں کو ایک جگہ محصور کرنے کے بعد باقی 6 دہشت گردوں کو بھی مار دیا گیا -جس کے بعد پاک فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ کیمپ کا دفاع بہترین طریقے سے کرکے ایئر بیس کو بڑے حادثے سے بچا لیا گیا –
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ میانوالی میں ایئرفورس کے ٹریننگ بیس پر ہونے والے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا اور حملہ آور ہونے والے تمام 9 دہشت گرد جامع منصوبہ بندی اور ایکشن کے نتیجے میں ہلاک کردیے گئے ۔ آپریشن کا فوری اور پیشہ ورانہ اختتام امن دشمنوں کے لیے یاد دہانی ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج چوکس رہتی ہیں اور کسی بھی خطرے سے وطن کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق 3 دہشت گردوں کو ایئر بیس میں داخلے سے پہلے ہی ہلاک کیا گیا جبکہ باقی 6 دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا جس کے بعد جوانوں نے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا اور کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

پاک فوج کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا ہے کہ ایئرفورس کے فنکشنل آپریشنل اثاثوں میں سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا، حملے کے دوران 3 غیر آپریشنل طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ آپریشن کا فوری ، پیشہ ورانہ اختتام امن دشمنوں کیلئے یقین دہانی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ہر وقت چوکس اور کسی بھی خطرے سے وطن کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔واضح رہے کہ دہشت گردوں نے ٹریننگ ایئربیس پر آج علی الصبح حملہ کر دیا تھا جس کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا جس کے بعد کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا تھا۔بھارت کی جانب سے اس پر بھرپور پراپیگینڈا کیا گیا اور پرانے حملوں کی فوٹج دکھائی گئیں جسے پاک فوج نے مسترد کیا اور کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کا یہ منصوبہ خاک میں ملادیا ہے –

Related posts

ممبئی حملہ کیس میں30 سال سے قید محمد علی عرف منا جیل میں مارا گیا

پاکستان میں 26 سال سے مقیم بھارتی شہری اور را کا ایجنٹ پکڑا گیا

سیشن جج کو بازیاب کروایا گیا ؛تاوان دینے کی خبر جھوٹی ہے : بیرسٹر سیف