میانمار کی فوج کا اپنے ہی شہریوں پر ہوائی حملہ 80 افراد ہلاک

میانمار میں مسلمانوں پر بے انتہا ظلم توڑنے والی فوج نے اب اپنے ہم مزہب لوگوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا – اتوار کی رات کاچن انڈیپنڈنس آرگنائزیشن کے قیام کا جشن منانے کے لیے جمع ہونے والے سیکڑوں لوگوں پر بمباری سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 80 سے بڑھ گئی ہے – فروری 2021 میں میانمار کی فوج کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے یہ بدترین فضائی حملہ دکھائی دیتا ہے – انسانی حقوق کی تنظیموں نے حکمران جرنیلوں پر جنگی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی برادری سے ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

دی ایسوسی ایٹڈ پریس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ 80 کے قریب افراد اس فضائی حملے میں ہلاک اور تقریباً 100 کے قریب شرکاء زخمی ہوئے۔

 

ابتدائی رپورٹس میں مرنے والوں کی تعداد 60 کے لگ بھگ تھی جس میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہاہے ، لیکن کاچن انڈیپنڈنس آرمی کے حکام کے قریبی ذرائع نے بتایا کہاب تک 80 افراد کی موت ہوئی ہے۔بہت سے لوگ شدید زخمی ہیں اس لیے مزید اموات کا خدشہ ہے

Related posts

نواز شریف کے ہم زلف اور حسن نواز کے سسر آصف بیگ انتقال کرگئے

بیوی کی جدائی میں شوہر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

سعد رفیق کا ہار کے باوجود قومی اسمبلی پہنچنے کا امکان