مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

پاکستانمیں شہباز شریف کی حکومت آتے ہی مہنگائی کا طوفان آگیا ہے – جس پر تحریک انصاف نے آج مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا آج عمران خان نے بونیر میں عوامی جلسے میں ان تمام اشیاء کی قیمتوں کا موازنہ کیا کہ ان کے 4 سال میں ان اشیاء کی کتنی قیمت بڑھی اور ان کے 45 دنوں میں کتنی ؟ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور میں پٹرول اور بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی اپنا پیٹ کاٹا اور عوام کو ریلیف دیا انھوں نے کہا کہ کہ اس مہنگائی کی وجہ یہ ہے کہ یہ باہر رہتے ہیں ان کا وطن میری طرح پاکستان ہوتا توکبھی عوام پر یہ ایٹم بم نہ گراتے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق فرخ حبیب نے کہا کہ اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ ہوگا، کراچی پریس کلب کے باہر بھی احتجاج کیا جائے گا، لاہورمیں لبرٹی چوک پررات 8 بجے احتجاج ہوگا، جبکہ  ملتان پریس کلب کےباہرشام 6 بجےاحتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

فرخ حبیب کے مطابق  رحیم یارخان پریس کلب کے باہربھی مظاہرہ ہوگا، راولپنڈی لیاقت باغ کے باہرمہنگائی کیخلاف احتجاج ہوگاعمران خان نے اپنی پوری قوم سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے گھروں سے باہر نکلیں اگر عوام نے ایسا نہ کیا تو ان کے بچے یہ سزا بھگتیں گے کیونکہ ان کا ایک وقت کا کھانا بھی مشکل ہوجائے گا

Related posts

یہ 2 آسان سے کام کرلیں کوئی آپ سے زائید بل وصول نہیں کرسکے گا

جماعت اسلامی کا 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

اضافی ٹیکسز کے سبب لاکھوں افراد کے بےروزگار ہونے کا خدشہ