مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کے لیے وزیراعظم کی جانب سے ریلیف پیکج کا اعلان

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ ریلیف پیکج سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

منگل کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وسائل کو عوام کی فلاح و بہبود کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرائن کے بحران کی وجہ سے بین الاقوامی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ تاہم پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اور بجلی کی قیمت میں پانچ روپے فی یونٹ کمی کا فیصلہ عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا۔

حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قوانین کے تحت پارٹی فنڈز اکٹھے کئے۔ “ہمارے پاس جمع ہونے والے ایک ایک روپے کا ریکارڈ موجود ہے، اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 40 ہزار عطیہ دہندگان کی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں۔”

وزیر مملکت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے کہا کہ وہ اسکروٹنی کمیٹی کو فعال کرے تاکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے کیسز میں بھی پیش رفت دیکھی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں بتائیں کہ انہوں نے اپنے اکاؤنٹس کیوں چھپائے؟

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور