مہندر سنگھ دھونی کا حارث رؤ ف کے لئے خاص تحفہ

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر حارث رؤف کو سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی دستخط شدہ شرٹ مل گئی ہے۔

سابق کپتان41 سالہ ایم ایس دھونی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ایک دستخط شدہ فرنچائز چنئی سپر کنگز کی جرسی پیسر کو بھیجی۔

حار ث رؤف نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر جا کر کھیل کے بہترین کپتانوں میں سے ایک سے دستخط شدہ جرسی ملنے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔

تیز گیند بازحارث رؤف نے ٹیم مینیجر رسل رادھا کرشنن کا بھی شکریہ ادا کیاحارث رووف نے حالیہ ٹی ٹونٹی سیریز میں حیران کن کیچ بھی لیا تھا جس کی دنیا بھر میں بے حد تعریف کی گئی شائید دھونی کو بھی فاسٹ باؤلر کا یہ انداز بھا گیا اور انگوں نے تحفہ بھیج کر انہیں داد دی ہو ۔

واضح رہے کہ رؤف پاکستان کے لیے 34 ٹی ٹوئنٹی کھیل کر 41 وکٹیں لے چکے ہیں جب کہ آٹھ ون ڈے میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی