23
مکہ مکرمہ میں روزہ افطار کرتے روزہ داروں پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب وہ افطار کی تیاری کے لیے سڑک پر لگائے دستر خوان پر آبیٹھے -اور بہت سے افراد ہسپتال پہنچ گئے ، المناک حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا اور 21 زخمی ہوئے۔
آج نیوز کے مطابق سعودی حکام نے بتایا ہے مکہ مکرمہ کے ایک علاقے میں مسجد زہرہ العمرہ کے باہر افطار کا دستر خوان بچھا ہوا تھا، ایک تیز رفتار گاڑی وہاں بیٹھے ہوئے لوگوں پر چڑھ گئی،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں چند زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔