مکہ مکرمہ میں آج پہلی با ر مسلمانان عالم کندھے سے کندھا ملا کر نماز جمعہ ادا کریں گے عبادت کے ساتھ شکرانے کے نوافل بھی ادا کریں گے

سعودی حکومت کی جانب سے مقدس مقامات سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے بعد ، مسلمان آج پہلی بار دسمبر 2019 کے بعد مکہ مکرمہ کی مقدس ترین جگہ بیت اللہ میں جمعے کی نماز پڑھنے کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔

آج پہلی نماز جمعہ ہوگی جو کہ مہینوں بعد حرم شریف میں نمازیوں کی بھر پور تعداد کے ساتھ ادا کی جائے گی جس کی اجازت سعودی حکام نے اجازت دی ہے جس کی مسلمان عرصہ دراز سے خواہش کررہے تھے ۔

حرمین شریفین کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ آنے والےزائرین کے لیے مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں۔

مسجد انتظامیہ نے کہا کہ خانہ کعبہ کے 50 اضافی داخلی دروازے آج نمازیوں کے لیے کھولے جائیں گے جو کہ نماز جمعہ کے لیےدنیا بھر کے دوسروں لوگوں کے ساتھ شامل ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔

نمازیوں کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے بیت اللہ کے اندرونی صحن اور راہداری کو مسلسل صاف کیا جائے گا۔

نماز جمعہ کے لیے نمازیوں کی نگرانی کے لیے 4 ہزار سے زائد اہلکار ، مرد اور خواتین تعینات کیے گئے ہیں۔

ماسک پہننا ہر نمازی کے لیے لازمی ہے اور ممکنہ طور پر بیمار لوگوں کی سکریننگ کے لیے مختلف علاقوں میں تھرمل کیمرے تعینات کیے گئے ہیں۔

مسجد کے اندر مختلف مقامات پر نمازیوں کے لیے 50 ہزار سے زائید زم زم کے پانی کی بوتلیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

اتوار کو جامع مسجدمیں بھی لوگوں کو بلا روک ٹوک نماز فجر ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی یہ 18 ماہ کے بعد پہلا موقع تھا جب کورونا وائرس وبائی امراض کے آغاز کے بعد نمازیوں کو کندھے سے کندھا ملا کر نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی تھی۔

۔

Related posts

محرم الحرام میں 7 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی کافیصلہ

حضرت ابراہّیم ّ ،حضرت اسماعیل ّ اور حضرت حاجرہ کی شیطان پر لعنت کا واقعہ

فلسطینی نژاد خاتون ریما حسن یورپی پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوگئیں