دنیا بھر میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیلی پراڈکٹس کا بائیکاٹ جاری ہے -پاکستان میں بھی لوگوں نے اس میں حصہ ڈالا تو ان کمپنیوں کو فکر لگ گئی جس کے بعد انھوں نے اسرائیلی حملوں کی مزمت اور فلسطینیوں کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے –
مکڈونلڈز پاکستان کی طرف سے اسرائیلی بربریت کے شکار فلسطینیوں کے لیے 1کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایک نیوز کی خبر کے مطابق مکڈونلڈز پاکستان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ یہ امدادی رقم ایدھی فاﺅنڈیشن کے ذریعے اسرائیلی فوج کے مظالم کے شکار فلسطینیوں تک پہنچائے گا۔
یادرہے کہ مکڈونلڈز اسرائیل کی طرف سے اسرائیلی فوجیوں کو مفت کھانا دینے اور اسرائیل بھر میں اسرائیلی شہریوں کے لیے 50فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا تھا جس پر پاکستان سمیت تمام مسلم دنیا میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور پاکستانیوں کی طرف سے مکڈونلڈز پاکستان کے بائیکاٹ کی مہم شروع کی گئی تھی۔مکڈونلڈز پاکستان کی طرف سے فلسطینیوں کی امداد کا اعلان پاکستانی شہریوں کی بائیکاٹ مہم کے بعد کیا گیا ہے۔
پاکستانیوں کی اس مہم پر مکڈونلڈز پاکستان کی طرف سے جاری ایک بیان میں واضح کیا گیا تھاکہ مکڈونلڈز پاکستان کی ملکیت مقامی ہے اور اس کا مکڈونلڈز اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔ اس مشکل کی گھڑی میں مکڈونلڈز پاکستان غزہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ �مگر یہ ہمارا فرض ہے کہ اس مہم کو جاری رکھیں کیونکہ دباؤ بڑھائے بنا جنگ ختم نہیں ہوگی اور معصوم فلسطینی اسی طرح شہید ہوتے رہیں گے –