موٹر وے پر ایک گاڑی کو خرابی کی بنا پر رکنا بہت مہنگا پڑگیا -موٹر وے اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب ڈکیتی کی واردات سامنے آئی، ڈاکو خراب گاڑی میں موجودافراد سے اسلحہ کی نوک پر 3 لاکھ 17 ہزارروپے، 3 موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ دھمیال میں پٹرولنگ افیسر موٹروے پولیس طارق اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
پولیس کو لکھائی رپورٹ میں لکھا گیا کہ شہری تیمور سلطان اپنےدو ساتھیوں کے ہمراہ لاہور جارہا تھا کہ گاڑی خراب ہوگئی،ایک سائیڈ پر کھڑے تھے کہ وہاں دو ڈاکو آئے، ڈاکووں نے اسلحہ کی نوک پر گاڑی میں سوار تین افراد سے نقدی،موبائل فون چھین لئے۔
متن مقدمہ میں کہا گیا ڈاکووں نے گاڑی کی رجسٹریشن بک،سوار افراد کے شناختی کارڈ، 4 اے ٹی ایم کارڈز بھی چھین لئے، ڈاکووں نے ایک ظلم یہ بھی کیا کہ متاثرہ افراد کو لاہور جانے کی بجائے ٹھلیاں ٹول پلازہ بجھوا دیا ۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹج ملنے کے بعد پولیس ان ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارہی ہے –