موٹر وے پر یکے بعد دیگرے حادثات کے بعد موٹروے پولیس نے مسافروں کی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے نئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے -موٹروے پولیس کا خیال ہے کہ قانون میں سختی لائے بغیر اس کا تدارک ممکن نہیں اس لیے موٹرویز اور ہائی ویز پولیس نے ڈرائیوروں پر قانون کیخلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ کردیا۔
موٹروے پرکم سے کم جرمانہ 150 سے بڑھ کر 500 روپے ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری۔۔۔
موٹروے اور قومی شاہراہوں پر جرمانوں کی شرخ میں اضافہ کردیاگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروے پرکم سے کم جرمانہ 150 سے بڑھاکر 500 روپے کردیا گیا ہے اور تیزرفتاری پرجرمانہ 750 سے بڑھا کر00 25 روپے مقرر کیا گیا… pic.twitter.com/obByylHEdM— News Alert (@TheNewsAlertPK) September 20, 2023
حد رفتار سے تجاوز پر چالان 700 روپے سے بڑھا کر 2500 روپے کردیا گیا جبکہ دوسری گاڑی کو راستہ نہ دینے پر ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے،کم روشنی کی گاڑی چلانے پر پانچ ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر جرمانہ پانچ سو روپے سے بڑھا کر تین ہزار روپے مقرر کردیا گیا ہے۔
دوسرے مسافروں کی جان محفوظ بنانے کےلیے اگلی گاڑی کے بہت قریب گاڑی چلانے پر ایک ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ پہلی اسکرین ڈھانپ کر گاڑی چلانے پر 750 روپے کا جرمانہ دینا ہوگا۔ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک لائن توڑنے پر جرمانہ 500 سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کردیا گیا جبکہ ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔