مون سون کا دوسرا سپیل 12 جولائی سے 17 جولائی تک بارشیں برسانے کے لیے پاکستان میں داخل

مون سون کا اگلا سپیل کل سے بارشیں برسانے کے لیے پاکستان میں داخل ہوگا – جس کے بعد 12 جولائی سے17 جولائی کےدوران لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال اور جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گوجرانوالہ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، قصور اور اوکاڑہ میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ سرگودھا، میانوالی، خوشاب ، حافظ آباد اور شیخوپورہ میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے.

 

 

ادارے کے مطابق فیصل آباد، جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش کا امکان ہے۔ ڈی جی خان، ملتان ، راجن پور، بھکر، لیہ اور کوٹ ادو میں بھی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مون سون بارشوں کے سیزن کا آغاز ہوچکا ہے اور اس کے نتیجے میں روزانہ کی بنیاد پر بارشیں ہو رہی ہیں، بارشیں ہیں کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ موسم کی تبدیلی ہے۔ آب و ہوا کی یہ تبدیلی موجودہ مون سون میں بدتر صورت اختیارکررہی ہے اور آنیوالے دنوں میں متوقع طور پر ایک بار پھر سیلاب آنے کے امکانات اور آثارنظر آرہے ہیں-دوسری جانب بھارت کے پاکستان کے 3 بڑے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے –

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا