مون سون سے قبل ہی پاکستان کے مختلف علاقوں میں 17 جون تک ایک بار پھر بارشوں کی پیشن گوئی

پاکستان اس وقت حیران کن موسمیاتی تبدیلیوں سے دوچار ہےملک میں کس وقت کتنی بارش ہوجائے کچھ پتہ نہیں چلتا -جون کے مہینے میں ملک بھر میں اتنی بارشیں شائید پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہی ہوئی ہیں -اب ایک مرتبہ پھر محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے 17 جون تک بارشوں کی پیشن گوئی کر رکھی ہے۔

 

 

دوسری جانب لاہور سمیت کئی علاقوں میں دو روز قبل اچانک موسلا دھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آ ب آ گئے ۔موسلادھار بارش سے دوسو سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی، کچھ علاقوں میں چند گھنٹوں میں بجلی بحال جبکہ بیشتر علاقوں میں صبح کے وقت بجلی بحال ہوئی ۔تاہم ان بارشوں کی وجہ سے لاہور میں گرمی کی شدت میں خاطر خواہ کمی آگئی –

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا