مونس الہی اور پرویز الہی آؤٹ :قیصرہ الہی دونوں حلقوں سے الیکشن لڑیں گی

آج لاہور ہائی کورٹ نے مونس الہی کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت سے انکار کردیا البتہ ان کی والہ قیصرہ الہی کو گجرات کے 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی- لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف درخواست مسترد کر دی جبکہ ان کی والدہ قیصرہ الہیٰ کو 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی اہلیہ قیصرہ الہٰی اور بیٹنے مونس الہٰی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس کی سماعت جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت عدالت نے ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے قیصرہ الہی کو قومی اسملبی کے حلقہ این اے 64 اور صوبائی حلقے پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی منظور کر نے کا فیصلہ سنا دیا جبکہ مونس الہیٰ کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔ملک میں آج جو صورتحال تیزی سے تبدیل ہوئی ہے اس سے لگ یہی رہا ہے کہ 8 فروری کو انتخابات نہیں ہوں گے –

Related posts

عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم

ضمنی الیکشن میں جے یو آئی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی؛فواد چوہدری

الیکشن کمیشن سے بھی مخصوص نشستیں معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری