مونس الہیٰ کو وطن واپس لانے کیلئے نگراں حکومت کا انٹرپول سے رابطہ

آج کا دن مونس الہی کے لیے بہت بھاری ثابت ہوا پہلے ان کے اثاثے اور جائدادیں منجمد کرنے کا عدالتی حکم آیا اور اب ان کو وطن واپس لانے پر کام شروع ہوگیا ہے – مونس الہی اپنے خلاف مقدمات قائم ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک نکل گئے تھے جہاں سے وہ ٹویٹس کے ذریعے حکومتی فیصلوں پر تنقید بھی کررہے تھے جس پر حکومت نے انہیں قابو کرنے کا منصوبہ بنالیا اور آج سے مونس الہیٰ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔مونس الہیٰ کو واپس لانے کیلئے نگراں وفاقی حکومت نے انٹرپول سے رابطہ کر لیا۔ وفاقی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے انٹرپول حکام سے رابطے کئے ہیں اور مونس الہیٰ کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل شیئر کی گئی ہے۔

آج احتساب عدالت کے حکم پر سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے بینک اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ ہی لاہور اور قصور میں ان کی 6 پراپرٹیز کو منجمد کردیا گیا تھا ، ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مونس الٰہی کے لاہور میں 8مختلف بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے، مونس الٰہی نے مختلف بینک اکاؤنٹس سے 48کروڑ 76لاکھ سے زائد رقم نکلوائی، رقم جمع اور نکلوانے میں استعمال تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے۔مونس الہی نے ق لیگ کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی جس کے بعد ان کے حکومت کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کے ساتھ بھی اختلافات پیدا ہوگئے تھے مگر انھوں نے اپنے والد کو تحریک انصاف نہ چھوڑنے اور ق لگ کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا مشورہ دیا تھا -ان کے اسی فیصلے کے سبب پرویز الہی کو تحریک انصاف کا صدر بھی منتخب کرلیا گیا تھا مگر 9 مئی کے واقعات کے بعد حالات یکسر تبدیل ہوگئے تھے اور پرویز الہی کو قید کردیا گیا تھا اور وہ اب تک جیل میں ہی بند ہیں اور مقدمات کا سامنا کرہے ہیں –

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور