مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی کو للکار دیا

سیاسی گہما گہمی میں مونا فضل الرحمن کے بیانات کی دلچسپی نے عوام کو ہمیشہ اپنا گرویدہ کیا رکھا ہے۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

Image Source: Dawn

میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں استعفے نہ دینے کا طعنہ دینے والے خود عدم اعتماد کیوں پیش نہیں کرتے؟

پیپلزپارٹی کی پنجاب میں تبدیلی سے متعلق خواہش کے سوال پر مولانا فضل الرحمان  نے ’عدم اعتماد، عدم اعتماد، عدم اعتماد‘ کی خوب گردان کی۔

مولانا نے  طنز کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد، ہماری رائے، ہماری رائے،)  بڑی عقل کی رائے توپھرپیش کریں نا، کیوں بیٹھے ہیں آرام کے ساتھ؟ 

Image Source: Geo.tv

ان کا کہنا تھاکہ ہمیں تو طعنہ دیتے ہیں، استعفے کیوں پیش نہیں کرتے تویہ عدم اعتمادکیوں پیش نہیں کرتے؟

مولانا نے پیپلز پارٹی کو للکارت ہوئے کہا کہ تگڑے ہوتو عدم اعتماد کیوں پیش نہیں کرتے؟

ان کا کہنا تھاکہ 6 ممبران پرعدم اعتماد کی بات نہیں کی جاسکتی، اس سے بڑی حماقت کی بات کوئی دوسری کیا ہو سکتی ہے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی