مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی پیر ذوالفقار باچا مسلم لیگ ن میں شامل

الیکشن کے قریب آتے ہی فصلی پرندوں کی پرواز میں تیزی آنا شروع ہوگئی کل اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے نواز اعوان آئی پی پی کو پیارے ہوئے اور آج مولانا فضل الرحمان کا ایک ساتھی نون لیگ میں چلاگیا – جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی رہنماء اور مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی پیر ذوالفقار باچا نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔مسلم لیگ (ن )کے صوبائی صدر امیر مقام اور مرکزی رہنماءکیپٹن (ر) صفدر نےذوالفقار باچا کو ن لیگ میں خوش آمدید کہا، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتیں ہیں اورشہباز حکومت میں بھی یہ دونوں ایک ساتھ رہیں -پہلے خیال تھا کہ پی ڈی ایم اکٹھے 2024 کا الیکشن لڑیں گے مگر اب یہ ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ایسا لگ رہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرح اب نون لیگ بھی سب سے الگ ہوجائے گی – اسی کو مدنظر رکھ کر دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے طور پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کے لیے اچھی خبر یہ آئی کہ ان کی جماعت نے انہیں ایک بار پھر 5 سال کیلئے جے یو آئی کا امیر منتخب کرلیا ۔ترجمان جے یوآئی کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری کو جے یو آئی کا جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا گیا ہے۔دونوں کے انتخاب کا فیصلہ جے یوآئی کی مرکزی مجلس عمومی میں ہوا۔اجلاس میں صوبائی اور مرکزی قیادت نے شرکت کی۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی