مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد کے ہسپتال میں کامیاب آپریشن

جمعیت علماء اسلام اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فض الرحمان کا کامیاب آپریشن ہوا ہے.تاہم پارٹی ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے جسم کے کس حصے کی سرجری کی گئی اور انہیں کیا مرض لاحق ہوا تھا
پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ” سربراہ پی ڈی ایم، قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں کامیاب آپریشن ہوا ہے، قائد جمعیت کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں.”

 

انہوں نے مزید کہا “تمام کارکنوں سے اپیل ہے کہ قائد جمیعت کی مکمل صحتیابی اور درازی عمر کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں. “

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا