موسم سرما کی تعطیلات میں سکول کھولا تو 2 لاکھ جرمانہ اور رجسٹریشن منسوخ ہوگی

پرائیویٹ سکولوں میں چھٹیوں کے دوران ہمیشہ ہی سمر کیمپ یا ٹیسٹ سیشن کے نام پر کام جاری رہتا تھا مگر کرونا کے بعد سے حکومت نے تعطیلات کے دوران سکولوں کو بند رکھنے پر سختی سے عمل درآمد شروع کردیا ہے -آج ایک بار پھر حکومت کی جانب سے ایسا ہی حکم نامہ سکولوں اور کالجوں کو بھیجا گیا ہے –
موسم سرما کی چھٹیوں میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سی ای او ایجوکیشن لاہور کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کے دوران سکول میں پیپرز لینے کی اجازت نہیں ہوگی،دوران تعطیلات بچوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی سکول آنے کا پابند نہیں کیا جاسکے گا،تعلیمی ادارے کھولنے پر بھاری جرمانہ یا سکول رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔

اپنے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے انسپکشن اور چھاپوں کے لیے ابھی سے ٹیمیں تشکیل دے دیں،پانچ تحصیلوں کی مانیٹرنگ ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کے ذریعے کی جائے گی۔سی ای او ایجوکیشن لاہور کا کہنا ہے کہ سکول کھولنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ یا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا،ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر بھر کے سکولوں کو احکامات جاری کردیئے، ان کاکہناتھا کہ احکامات پر100 فیصد عملدرآمد کویقینی بنایا جائے گا۔

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد کے بچوں پر سکول میں بستے لانے پر پابندی

سی ڈی اے کا قابل طلبہ کو ماہانہ 40 ہزار روپے دینے کا اعلان