موبائل فون چارجر 4 بچوں کی جان لے گیا ؛ والدین زخمی

یوں تو موبائل چارجر زیادہ خطرناک دکھائی نہیں دیتا اور اس کے کرنٹ بھی نہیں لگتا مگر اس میں کسی قسم کی خرابی کے بعد یہ انسانی جان اور مال کے لیے بہت خطرہ بن جاتا ہے اور اس کے سبب بہت سے حادثات بھی ہوئے جس میں کئی قیمتی جانیں چلی گئیں -بھارت میں دوسری مرتبہ موبائل چارچر کے کرنٹ سے ہلاکت کی خبر میڈیا پر آئی ہے -بھارت میں موبائل فون چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4 بچے جھلس کر موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ والدین زخمی ہوگئے۔
روزنامہ جنگ نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ریاست یوپی کے ضلع میرٹھ میں موبائل فون چارجر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اس افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے ایک ہی گھر کے 4 بچے جھلس کر چل بسے، یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے حادثے کے وقت سو رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے والدین خود بھی انہیں بچانے کی کوشش میں جھلس گئے، بچوں کی والدہ شدید زخمی اور مقامی ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں جبکہ والد کی حالت پہلے سے بہتر ہے تاہم وہ بھی زخمی ہونے کے سبب ہسپتال میں اس وقت بھی زیر علاج ہیں۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی