منی لانڈرنگ کیس میں صدر تحریک انصاف پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور ، رہا کرنے کا حکم؛روبکار جاری

پاکستان تحریک انصاف کے صدر کی ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد ان کو جیل میں کسی قدر سہولیات تو مل گئی ہیں مگر ابھی تک ان کی رہائی کا فیصلہ نہیں ہوا یہی وجہ ہے کہ اگر ان کو ایک مقدمے میں ضمانت مل جاتی ہے تو ان پر نیا مقدمہ درج کرکے ان کو پکڑ لیا جاتا ہے مگر ابھی تک وہ کسی صورت چیرمین پی ٹی آئی سے ناطہ توڑنے پر تیار نہیں ہیں -آج ایک بار پھر پرویز الہی عدالت میں پیش ہوئےان پر منی لانڈرنگ کا کیس بنایا گیا ہے -جس میں صدر تحریک انصاف پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور کر لی گئی، عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپیشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کی، ایف آئی اے نے پرویز الہیٰ کو عدالت پیش کیا۔ عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

 

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی گئی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے اسی روز پرویز الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ درج کر کے رہائی سے قبل ہی دوبارہ حراست میں لے لیا تھا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پرویز الہی کو رہائی مل جاتی ہے اور وہ اپنے گھروالوں کے ساتھ عید مناتے ہیں یا پریس کانفرنس کرتے ہیں یا اپنی اسی بات پر ڈٹے رہتے ہیں اور پھر کسی اور مقدمے میں دھر لیے جاتے ہیں –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم