منی بجٹ کے معاملے پر صدر مملکت اور وزیراعظم پھر آمنے سامنے

آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت کا منی بجٹ لانے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا کیونکہ صدر مملکت عارف علوی نے اس معاملے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تجویز دے دی -صدر مملکت نے منی بجٹ کو آرڈیننس کے ذریعے پاس کرنے کی مخالفت کردی -صدر عارف علوی نے منی بجٹ سے متعلق تجاویز کو آرڈیننس کی صورت میں نافذ کرنے پر اعتراض اٹھا دیا ہے ، صدر کاکہنا ہے کہ بجٹ تجاویزکو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے ۔

 

 

دوسری جانب حکومت چاہتی ہے کہ آج ہی آرڈیننس لا کر منی بجٹ نافذ کردیا جائے جبکہ صدر نے بجٹ تجاویز کو بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا کہہ کا دیا ہے .

حکومت کا موقف ہے کہ بل کو اسمبلی میں پیش کرنے سے وقت کا ضیا ع ہوگا جبکہ حکومت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران آرڈینس جاری نہیں کرسکتی ،اس مقصد کے لیے مشترکہ اجلاس ختم کرکے دوبارہ اجلاس بلانے کے لیے صدر سے رابطہ کرنا پڑے گا ، حکومت کوخدشہ ہے صدر دوبارہ اجلاس بلانے سے بھی انکار کردیں گے ۔ اگر ایسا ہو اتو آئی ایم سے امداد ملنے کا امکان بہت حد تک کم ہوجائے گا -مگر بجٹ پاس ہونے کی صورت میں مہنگائی کا ایک اور طوفان عوام کے لیے کسی آفت سے کم نہیں ہوگا اور مہنگائی کا ایک اور طوفان آجائے گا –

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور