منی بجٹ آگیا ؛ 170 ارب کے ٹیکسز اور لگیں گے

کل وزیرخزانہ کی صدر مملکت سے منی بجٹ ایک آرڈینینس کے ذریعے نافز کرنے پر بات چیت ہوئی تھی مگر صدر نے اس بل کو پارلیمنٹ سے پاس کروانے کا مشورہ دیا جس کے بعد آج یہ منی بجٹ پارلمنٹ لایا گیا اور منظوری کے بعد عوام پر 170 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے منی بجٹ پیش کیا اور بتایا کہ آئی ایم ایف سے طے ہوا ہے کہ 170 ارب روپے کے ٹیکسز لگائے جائیں گے۔

 

 

انہوں نے عوام کو کہا کہ لگژری اشیا پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح بڑھاکر 17 سے 25 فیصد کرنے کی تجویز ہے کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کو سادہ طرز زندگی گزارنی چاہیے ۔ اس کے علاوہ جنرل اشیا پر سیلز ٹیکس 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ شادی ہالز کی تقریبات کے بلوں پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے جبکہ سگریٹ اور مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کی بھی تجویز ہے۔اس بل کے پاس ہونے کے بعد مہنگائی کاایک اور طوفان آنے کا خدشہ ہے -حکومت کو یقین ہے کہ سوموار یا منگل یا ایک ہفتے تک یہ بل پاس کرلیا جائےگا –

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور