منگلا ڈیم سے پانی چھوڑنے پر دریائے جہلم پر زیر تعمیر پل ٹوٹ گیا

جہلم میں دریا کے ڈیم کے قریب رہنے والے لوگوں پر اس وقت قیامت ٹوٹ پری جب منگلا ڈیم سے پانی چھوڑنے پر مبینہ طور پر ڈیم کے ڈوبنے یا ٹوٹنے کی خبر میڈیا پر چلی – جیو نیو ز کی خبر کے مطابق منگلا دیم سے 24 گھنٹوں میں 1یک لاکھ 70 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا جس سے کئی دیہات زیر آب آگئے -تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موڈول نہیں ہوئی –
سیلابی صورتحال کے باعث دریائے جہلم پر زیر تعمیر پل ٹوٹ گیا۔منگلا ڈیم سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے جہلم میں نچلے درجے کی سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق منگلا ڈیم سے رات کو ایک لاکھ جبکہ دن کو 70ہزار کیوسک پانی چھوڑاگیا جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، ڈیم میں پانی کا لیول 1187 فٹ ہے جبکہ ڈیڈ لیول 1242 فٹ ہے۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ سیلابی صورتحال کے باعث دریائے جہلم پر زیر تعمیرپل پانی میں ڈوب گیا اور دریاکے گرد و نواح میں آباد7 دیہات کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے کہنا ہے کہ سیلاب میں 6 افراد پھنس گئے تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی