منڈی بہاؤالدین : شادی والے گھر پر قیامت ٹوٹ پڑی 8 افراد جاں بحق 8 زخمی

مندی بہاؤالدین میں ایک تیز رفتار وین نے مہندی کی رسم میں شرکت کے لیے جانے والے خاندان کو روند ڈالا جس میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈرائیور کی لاپرواہی ،تیز رفاری اور گہری دھند کے باعث پیش آیا کیونکہ سڑک پر کھڑے لوگوں کو اسے دیکھنا مشکل ہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتولین سڑک پر کھڑے تھے اور مہندی کی تقریب میں شرکت کے لیے گاڑی کا انتظار کر رہے تھے کہ تیز رفتار بس نے ان کی جان لے لی۔پولیس نے بتایا کہ ریسکیو اہلکار لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین دیگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے علاج کے دوران چل بسے۔

حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی